Saturday, January 16, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار

اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار
August 24, 2020
 کراچی (92 نیوز) ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہو گیا۔ اندرون ملک سے کراچی آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں۔ پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے 9 گھنٹے اور قراقرم ایکسپریس 9 گھنٹے تاخیرسے پہنچے گی۔ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے لیٹ ہو گی۔ لاہور آنے والی ٹرینیں بھی گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافر پریشان ہیں۔ کراچی میں شدید بارشوں کے باعث ریلوے سسٹم پر مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس سہ پہر 3 بجے کی بجائے رات 10 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو گی۔ لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شام چار بجکر 30 کی بجائے رات 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو گی۔ لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس رات 8 بجے کی بجائے رات 11 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس شام 7 بجے کی بجائے رات 12 بجے روانہ ہو گی۔