اناؤ ریپ کیس، سابق ایم ایل اے بی جے پی کلدیپ سنگھ کو عمر قید کی سزا


اناؤ ریپ کیس، سابق ایم ایل اے، بی جے پی، کلدیپ سنگھ، عمر قید، سزا، نئی دہلی، 92 نیوز
۲۰ دسمبر, ۲۰۱۹ ۸:۳۱ شام

نئی دہلی (92 نیوز) نئی دہلی کی عدالت نے اناؤ ریپ کیس کا فیصلہ سنادیا، بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی عدالت نے اناؤ ریپ کا فیصلہ سنا دیا ہے ۔بی جے پی کے سابق ایم ایل اے کلدیپ سنگھ سینگر کو عمر قید اور پچیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

چند روز قبل کلدیپ سنگھ سینگر کو  کیس میں مجرم  قرار دیا گیا تھا۔ مجرم پر الزام تھا کہ جون دو ہزار سترہ میں لکھنؤ سے چالیس کلومیٹر ضلع اناؤ میں کلدیپ سنگھ سینگر اور ان کے ساتھیوں نے گھر واپس جانے والی کمسن لڑکی کو اغوا کر کے اس کا گینگ ریپ کیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز