Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

امیر قطر کی ایوان صدر آمد ، ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کاتقبال کیا

امیر قطر کی ایوان صدر آمد ، ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کاتقبال کیا
June 23, 2019 03:54 pm

ایوان صدر میں امیر قطر  شیخ تمیم بن حمد الثانی کے اعزاز میں پروقار تقریب  کا اہتمام کیا گیا جہاں انہیں  نشان پاکستان  سے نوازا گیا۔امیر قطر نے  نور خان ایئر بیس  پر لڑاکا طیارے جے ایف17  تھنڈر کا بھی معائنہ کیا۔ معزز مہمان دو روزہ دورہ مکمل کرنے  کے بعد  واپس وطن روانہ ہوگئے۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے دورے کے آخری روز ایوان صدر کے مہمان بنے، ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔ اس موقع پرگورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین بھی موجود تھے۔ [caption id="attachment_228485" align="alignnone" width="500"] صدر مملکت نے امیر قطر کو نشان پاکستان سے نوازا[/caption] صدر مملکت اور امیر قطر کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، اس موقع پر شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت نے شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اعلیٰ سول ایوارڈ”نشان پاکستان“سے نوازا۔ تقریب میں چیئرمین سینٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزراء، ارکان اسمبلی اور اعلی سول و فوجی حکام   نے شرکت کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، ایوان صدر میں معزز مہمان کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی واپس روانگی کیلئے نور خان ایئر بیس پہنچے تومعزز مہمان نے جے ایف 17تھنڈر کا معائنہ کیا ، انھیں لڑاکا طیارے کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی، بعدازاں امیر قطر واپس وطن روانہ ہوگئے۔ دورہ پاکستان کے دوران امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وزیراعظم نے انہیں اپنے دستخط کئے گئے بیٹ کا تحفہ دیا ، اس موقع پر وفود کی سطح پر مذاکرات اور  مختلف یادداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔ امیر قطر گزشتہ روز پاکستان پہنچے تھے  ، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی ۔ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے  جاری کردہ اعلامیہ  میں کہا گیا کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی وزیر اعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آئے، ان کے ہمراہ وزرا اور دیگر حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی پہنچا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم اور امیر قطر کی ون آن ون اور وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاک قطر دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے دو طرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا، ایل این جی، ایل پی جی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ ہوا، تیل اور گیس کی تلاش سمیت پیداوار کے شعبوں میں بھی تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے وزراء کے درمیان رابطے بڑھائے جائیں گے۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورت حال اور افغان امن عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا، وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے امیر قطر کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، امیر قطر نے وزیر اعظم کو قطر کی فٹ بال ٹیم کی جرسی جب کہ وزیر اعظم عمران خان نے انھیں دستخط شدہ بلا بطور تحفہ دیا۔

رابطہ کیجیے