امیر جماعت اسلامی ، آئی جی اسلام آباد کی فرشتہ کے گھر آمد ، تعزیت کی ‏

امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور آئی جی اسلام آباد کی فرشتہ کے گھر آمد ، تعزیت کی ‏
۲۲ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور آئی جی اسلام آباد زیادتی کے بعد قتل ہونیوالی معصوم کلی فرشتہ کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے  مقتولہ کے ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے ملزموں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی رہائش کے نزدیک بھی قوم کی بیٹیاں محفوظ نہیں ،واقعہ حکومت  اور معاشرے کی ناکامی ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ مہذب معاشروں میں جانور بھی غائب ہو جائے تو وہ معاشرے بے چین ہو جاتے ہیں،انتظامیہ اس واقعہ پر ٹس سے مس نہیں ہوئی جس پر افسوس ہے، پوری قوم کی طرف سے فرشتہ کے والد سے معافی مانگنے آیا ہوں۔

آئی جی اسلام آباد بھی فرشتہ کے گھر پہنچے اور   لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

‏ آئی جی اسلام آباد کی فرشتہ کے گھر آمد ، تعزیت کی ‏

آئی جی اسلام آباد کا  کہنا تھا کہ  بچی کے لواحقین کے ساتھ ہیں، ملزمان کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے،جن پولیس اہلکاروں کی کوتاہی سامنے آئی ان کے خلاف ایکشن ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز