Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امید ہے مولانا صاحبان “خالی آنکھ” سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کرینگے، فواد کا طنزیہ ٹوئٹ

امید ہے مولانا صاحبان “خالی آنکھ” سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کرینگے، فواد کا طنزیہ ٹوئٹ
June 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر پیغام میں مولانا صاحبان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آج مولانا صاحبان “خالی آنکھ” سے سورج گرہن دیکھنے پر اصرار نہیں کریں گے، نئی مصیبت ہی پڑ جائے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1274609054078382080?s=20 فواد چودھری نے اپنے ٹویٹر بیان میں کہا کہ اس سال چھ گرہن ہونے ہیں۔ چار چاند گرہن اور دو سورج گرہن،اس سال کا دوسرا گرہن 14 دسمبر کو ہو گا لیکن وہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا جبکہ آج مکمل سورج گرہن سکھر اور اس کے گردو نواح میں ہے باقی علاقوں میں جزوی گرہن ہے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1274585443871440896?s=20 فواد چودھری نے کا کہا کہ اب سائنس نے گرہن کی قلعی کھول دی ہے، گرہن سے جڑی توہم پرستی کی کہانیاں بھی آخری سانسیں لے رہیں ہیں۔