امید ہے جو ریلوے چھوڑ کر جا رہا ہوں وہ اچھے طریقے سے چلتی رہے گی ، خواجہ سعد رفیق



۲۵ مئی, ۲۰۱۸ ۵:۳۰ شام

لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ امید ہے جو ریلوے چھوڑ کر جارہا ہو ں وہ اچھے طریقے سے چلتی رہے گی
ریلوے کی پانچ سالہ کارکردگی کے حوالے سے پریس کانفر نس کرتے ہوئے وفاقی وزیرے ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا جھوٹ بول کر ووٹ لینے سے بہتر ہے ووٹ نہ لیا جائے، جہاں ادارے خراب ہو جائیں ، وہاں سو دن میں کچھ نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنوں کے دوران ہماری ریلوے رک گئی ، ہمیں پانچ سال نہیں بلکہ پونے چار سال ملے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا ماضی میں ڈی ایم جی سے افسران آجاتے تھے، اس دور میں سب افسران ریلوے سے تعلق رکھتے ہیں ، امید ہے جو ریلوے میں چھوڑ کر جارہا ہوں وہ اسی طر ح اچھے طریقے سے چلتی رہے گی۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شروع میں انڈین ریلوے سے تجربہ لینے کا سوچا لیکن مودی کی حکومت کی وجہ سے سوچ ترک کر دی ۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ایک ٹرین چلتی تھی ، اب کراچی پورٹ سے اٹھارہ گاڑیاں چلتی ہیں۔
سعد رفیق نے کہا کہ ریلوے آن لائن کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے، ہم سے پہلے ریلوے میں لوٹ مار کی جاتی رہی ،اگر دوبارہ موقع ملا تو ریلوے پولیس کی تنخواہوں میں سب سے پہلےاضافہ کریں گے۔



تازہ ترین ویڈیوز