امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھیں ایٹم بم شب رات کیلئے نہیں ، فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان
۲۴ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۵۹ شام

لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ، ہم نے ایٹم بم شب رات کیلئے نہیں رکھا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ  غوری ، ابدالی اور شاہین مہندی کی رسموں میں چلانے کے لئے نہیں ملکی دفاع کے لئے ہیں  ، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بھارت کی کوئی بلی پکڑی جائے تو الزام فوج پر عائد کر دیتے ہیں ، ان کا کوئی کتا ٹرک کے نیچے آجائے تو چیخنا شروع کر دیتے ہیں کہ پاکستان نے ظلم کر دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ بھارت 120 کروڑ دماغی پریشان افراد کا ملک ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز