امریکی ڈیموکریٹک رہنما الزبتھ وارن کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

امریکی ، ڈیموکریٹک ، رہنما ، صدارتی ، امیدوار ، الزبتھ وارن ، مقبوضہ کشمیر ، صورتحال ، اظہارتشویش
۰۶ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۰۱ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ڈیموکریٹک رہنما اور صدارتی امیدوار الزبتھ وارن نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا۔

ایک ٹویٹ میں امریکی سینیٹر الزبتھ وارن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مستقل بندش اور دیگر پابندیاں قابل تشویش ہیں۔

انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کرے۔

الزبتھ وارن سے قبل ڈیموکریٹ سینیٹر برنی سینڈرز اور کانگریس مین” بیٹو او رورک” سمیت  دیگر اہم امریکی سیاست دان بھی مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے اقدامات پر سخت تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز