Thursday, November 26, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

امریکی وزیر خارجہ کا افغانستان سے فوجی انخلاء کی تاریخ کا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ کا افغانستان سے فوجی انخلاء کی تاریخ کا اشارہ
July 30, 2019 04:36 pm

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان سے فوجی انخلاء کی تاریخ کا اشارہ دےدیا،  مائیک پومپیو نے کہا کہ  صدرڈونلڈ  ٹرمپ نومبر2020 میں صدارتی انتخابات سے قبل افغانستان سے غیرملکی فورسز میں کمی لانا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن  کے اکنامک کلب میں فارن پالیسی پر بات کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکہ صرف طالبان سے نہیں بلکہ تمام افغانوں سے بات چیت کر رہا ہے اور طالبان کے ساتھ مذاکرات میں حقیقی پیش رفت ہوئی ہے۔ مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ افغان اپنے ملک کا کنٹرول خود سنبھالیں تاکہ امریکا  کو افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ کرنے سے نجات ملے۔ دوسری جانب افغانستان میں پر تشدد واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا ،  صوبہ قندھار کے ضلع شوالی کوٹ میں ایک افغان فوجی اہلکار نے فائرنگ کرکے دو  امریکی اہلکاروں کو   قتل  کردیا۔ افغان اہلکار کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔۔ مارے جانے فوجی اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ، حالیہ واقعے کے بعد افغانستان میں ایک ماہ کے دوران   ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں  کی تعداد پانچ ہوچکی ہے  ۔

Contact Details