امریکی نیول بیس پر بحری بیڑے میں اچانک آتشزدگی ،21افراد زخمی


America
13 جولائی, 2020 11:01 دن

پینٹاگون  ( 92 نیوز) امریکی شہر سین ڈیاگو کی نیول بیس پر امریکی بحری بیڑے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،عملے کے 17 ارکان سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔

سان ڈیاگو نیول بیس پر یو ایس ایس بون ہومے رچرڈ نامی بحری بیڑے میں آگ لگنے کے بعد دھماکا ہوگیا جس کے بعد فضا میں ہر طرف دھویں کے بادل پھیل گئے۔

نیوی حکام کے مطابق آتشزدگی اور دھماکے سے عملے کے 17 ارکان سمیت 21 افراد معمولی زخمی ہوئے، واقعہ کے وقت جہاز میں عملے سمیت 160 افراد موجود تھے۔

آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کی کئی ٹیمیں شریک ہیں، تاہم ابھی تک اس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

تازہ ترین ویڈیوز