Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی نمائندہ خصوصی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، افغان امن عمل پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال

امریکی نمائندہ خصوصی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، افغان امن عمل پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال
January 31, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں افغان امن عمل پر پیشرفت سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے۔ زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں قیام امن کےلیے کی جانے والی کاوشوں سمیت خطے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی نمائندے خصوصی نے وزیر خارجہ کو طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات سے متعلق حالیہ صورتِ حال کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے پاکستان کے مصالحانہ کردار کی تعریف کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ طے پانے سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی جو نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خوش آئند ثابت ہو گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مشترکہ ذمہ داری کو نبھاتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔