Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل کی جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
January 4, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد جی ایچ کیو پہنچے جہاں  انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ دونوں جانب سے علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق باہمی سطح پر علاقائی امن و استحکام کیلئے کثیر الجہتی کاوشیں جاری رکھنے پر اتفاق ہوا  ۔ اس موقع پر زلمے خلیل زاد نے  خطے میں امن عمل میں  پاکستان کے کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی افغانستان اور خطے میں دیرپا قیام امن کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔