امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں


امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد 92 نیوز پاکستان ابوظہبی ای وائے 232 اسلام آباد ائیرپورٹ
۱۹ جنوری, ۲۰۲۰ ۷:۳۰ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز چار روزہ دورےپر پاکستان پہنچ گئیں ، وہ ابوظہبی سے پراوز ای وائے 232 پر اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچیں ۔

ذرائع کے مطابق ایلس ویلز سری لنکا اور بھارت کے دوروں کے بعد اسلام آباد پہنچی ہیں ،ا مریکی نائب معاون وزیر خارجہ دورے میں پاکستانی سیاسی وعسکری قیادتوں ، حکام سے ملاقات کریں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز کی ملاقاتوں مین  پاک امریکا تعلقات، افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ پاکستانی قیادت تنازع جموں و کشمیر  اور بھارتی غاصبانہ اقدامات کا معاملہ اٹھائے گی ۔

ملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال خصوصاً امریکا ایران کشیدگی پر بھی گفتگو ہو گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز