Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی نائب صدر مائیک پینس اور اہلیہ کورونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل

امریکی نائب صدر مائیک پینس اور اہلیہ کورونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل
December 20, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی نائب صدر مائیک پینس اور ان کی اہلیہ بھی کورونا ویکسین لگوانے والوں میں شامل ہوگئے۔

مائیک پنس کو ویکسین کا انجکشن لگانے کی کارروائی ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی۔

مائیک پینس کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کیرن پینس نے بھی اپنی کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوراک لی۔ ان کے اس اقدام کا مقصد عوام کو کورونا ویکسین کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی کروانا ہے۔

نائب صدر اور ان کی اہلیہ کو وائٹ ہاؤس کیمپس کی آئزن ہاور ایگزیکٹو آفس بلڈنگ میں ویکسین لگائی گئی۔ پہلی خوراک کا انجیکشن لینے کے بعد پینس نے طبی عملے سے کہا کہ مجھے کچھ بھی محسوس نہیں ہوا، آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے۔