Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی نائب سیکرٹری دفاع ڈیوڈ ہیولے کی قیادت میں وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ

امریکی نائب سیکرٹری دفاع ڈیوڈ ہیولے کی قیادت میں وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ
January 8, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) امریکی نائب سیکرٹری دفاع ڈیوڈ ہیولے کی قیادت میں وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان تذویراتی سطح پر دفاعی مذاکرات کا دور ہوا۔

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔