امریکی ملٹری اکیڈمی ویسٹ پوائنٹ میں فوجی خواتین پر جنسی حملوں میں اضافہ


۰۱ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۲۹ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ملٹری اکیڈمی ویسٹ پوائنٹ میں 2016 سے 2018 تک فوجی خواتین پر جنسی حملوں کی شکایات میں 47 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

خبرایجنسی کے مطابق 2016 میں ملٹری اکیڈمیز میں تقریباً 507   فوجی خواتین پر جنسی حملےکیے گئے جبکہ یہی تعداد 2018 میں کم ہونے کی بجائے 747 ہو گئی ہے۔

نیویارک کی ویسٹ پوائنٹ اکیڈمی میں خواتین پر سب سے زیادہ جنسی حملے کیےگئے۔ نیویارک کی ویسٹ پوائنٹ اکیڈمی میں خواتین کی جنسی حملے کی شکایات میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا۔

پینٹاگون کے عہدے داروں کا کہنا تھا کہ جنسی حملوں پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود اس طرح کے اعداد وشمار مایوس کن ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز