امریکی صدر کی جاپانی شہنشاہ سے ملاقات،مختلف امور پر گفتگو

امریکی صدر ‏ جاپانی شہنشاہ ٹوکیو ‏ ‏92 نیوز ڈونلڈ ٹرمپ ‏ شہنشاہ نارو ہیٹو ‏ خاتون اول میلانیہ ٹرمپ ‏ فوجی بینڈز
۲۷ مئی, ۲۰۱۹ ۱:۲۰ شام

ٹوکیو ( 92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ جاپان کے موقع پر شہنشاہ نارو ہیٹو سے ملاقات کی  ہے جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیہ ٹرمپ  جاپان کے شاہی محل پہنچے جہاں شہنشاہ ناروہیٹو اور اُن کی اہلیہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر   فوجی بینڈز نے دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے ، اس سے قبل ٹرمپ نے جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے سے ملاقات کی جس میں تجارت،اور سکیورٹی سمیت مختلف امور پر گفتگو کی گئی ۔ٹرمپ کے اعزاز میں آج شام  عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز