Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی صدر کا جوبائیڈن کے ساتھ ورچوئل مباحثے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا جوبائیڈن کے ساتھ ورچوئل مباحثے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
October 9, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کے ساتھ ورچوئل مباحثے میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ٹرمپ پر کورونا کے حملے نے گڑ بڑ کر دی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے ساتھ ورچوئل مباحثے میں شرکت کرنے سے انکار دیا اور کہا ورچوئل بحث کوئی بحث ہی نہیں ہوتی، وہ اس پر اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔ ایک کمپیوٹر کے پیچھے بیٹھ کر مباحثہ کرنا مضحکہ خیز ہے، منتظمین جب چاہیں آپ کی لائن کاٹ دیں۔ دوسری جانب ڈویموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ صدارتی مباحثہ کے حوالے سے کمیشن کی سفارشات پر عمل کریں گے۔ وہ نہیں جانتے کہ ہر لمحے اپنے خیالات بدلنے والے ٹرمپ کیا کریں گے۔ کمیشن آن پریزیڈینشل ڈیبیٹس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد اعلان کیا تھا کہ 15 اکتوبر کو میامی میں شیڈول دوسرا صدارتی مباحثہ ورچوئل ہو گا۔ تمام متعلقہ افراد کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر دونوں امیدوار دو مختلف مقامات سے ڈیجیٹل ذرائع کی مدد سے اس میں شریک ہوں گے۔ اُدھر امریکی صدر کے معالج ڈاکٹر شان کونلی نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے کورونا وبا کے علاج کا کورس مکمل کر لیا ہے۔ ان کی بیماری کے بڑھنے کے امکانات نہیں ہیں۔ وہ رواں ہفتے کے اختتام تک عوامی مصروفیات کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلا کورونا ٹیسٹ جمعہ کو کئے جانے کا امکان ہے۔