Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی صدر کا برطانوی شاہی جوڑے کی سکیورٹی کے اخراجات ادا کرنے سے انکار

امریکی صدر کا برطانوی شاہی جوڑے کی سکیورٹی کے اخراجات ادا کرنے سے انکار
March 30, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی شاہی جوڑے کی سکیورٹی کے اخراجات ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل نے  چند روز قبل  کینیڈا سے امریکی شہر لاس اینجلس منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ  امریکی حکومت شاہی جوڑے کے سکیورٹی اخراجات برداشت نہیں کرے گی۔ انہیں یہ خرچہ بھی خود ہی اٹھانا پڑے گا۔ ٹرمپ کے بیان پر شاہی جوڑے کا ردعمل بھی آگیا۔ ترجمان کا کہنا تھا شہزادہ ہیری اور میگھن مرکل امریکا سے سکیورٹی مانگنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ مزید یہ کہ انہوں نے اپنے ذاتی فنڈ سے سیکورٹی انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے ہیں۔