Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپٹل ہل پر حملے کی مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کیپٹل ہل پر حملے کی مذمت
January 8, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دفاعی پوزیشن پر چلے گئے۔ کیپٹل ہل پر حملے کی مذمت کر دی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا گزشتہ روز تشدد اور تباہی کا راستہ اپنانے والے ہم میں سے نہیں ہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو بھگتنا پڑے گا۔ پرامن انتقال اقتدار کی اپنی بات پر قائم ہوں۔ 20 جنوری کو ایک نئی انتظامیہ امریکا کی باگ  ڈور سنبھالے گی۔ یہ مفاہمت اور امریکیوں کے زخم پر مرہم رکھنے کا وقت ہے۔ ہم سب کو امریکا کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

ٹرمپ بولے الیکشن کا کھرا پن ثابت کرنے کیلئے نتائج کو ہر قانونی فورم پر چیلنج کیا۔ میں سمجھتا ہوں انتخابی طریقہ کار میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ امریکا کی بطور صدر نمایندگی زندگی بھر میرے لیے اعزاز کی بات رہے گی۔