امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ملک میں ابھی ایمرجنسی نہ لگانے کا اعلان



۱۲ جنوری, ۲۰۱۹ ۸:۱۹ دن

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ابھی ملک میں ایمرجنسی کا اعلان نہیں کروں گا۔ چاہتے ہیں کہ کانگریس اپنا کام کرتی رہے۔

امریکا میں جزوی حکومت شٹ ڈاؤن سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ابھی بہتر فیصلہ یہی ہے کہ ایمرجنسی نہ لگائی جائے اور مجھے ایسا کرنے کی کوئی جلدی نہیں  ہے۔

انکا کہنا تھا کہ وہ امیگریشن اصلاحات پر غور کرنے کیلئے تیار ہیں  لیکن یہ سب میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منطوری کے بعد ہی ممکن ہے۔

میکسیکو سرحد پر دیوار تعمیر کرنے پر حکومت اور اپوزیشن میں ڈیڈلاک کے باعث امریکا میں22 دسمبر سے جزوی شٹ ڈاؤن جاری ہے۔



تازہ ترین ویڈیوز