امریکی صحافتی تنظیم دی نیشنل پریس کلب کا کشمیری صحافی کیلئے پریس فریڈم ایوارڈ کا اعلان

۲۳ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۱۷ شام

 واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صحافتی تنظیم دی نیشنل پریس کلب نے کشمیری صحافی کیلئے پریس فریڈم ایوارڈ کا اعلان کر دیا۔

دی نیشنل پریس کلب کے صدر ایلیسن کوڈجیک نے اس سال جان اوبُشوں پریس فریڈم ایوارڈ ایک کشمیری صحافی آصف سلطان اور ایک امریکی رپورٹر میکنزی میز کو دینے کا اعلا ن کیا۔

اس موقع پر صدر ایلیسن کوڈجیک نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے صحافیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو بلا روک ٹوک غیرجانبدار معلومات کی فراہمی سے محروم رکھنا کسی بھی صورت میں قبول نہیں۔

کشمیری صحافی آصف سلطان ایک میگزین کشمیر نیریٹر سے منسلک ہیں اور ایک سال سے زیر حراست ہیں۔ آصف سلطان کو دہشتگردوں کی معاونت کا جھوٹا الزام لگا کر بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز