امریکی شہر نیو یارک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے

امریکی نیویارک بجلی بریک ڈاؤن اندھیرے ڈوب
۱۴ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ شام

 نیو یارک (92 نیوز) امریکی شہر نیو یارک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن آ گیا جس سے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ ہزاروں لوگ گھروں اور فلیٹوں سے نکل کر گلیوں میں آگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بریک ڈاؤن کے سبب مین ہیٹن میں چالیس ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ سب وے اسٹیشنز پر ٹرینوں کی آمد و رفت بھی معطل ہو گئی جبکہ ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔ امریکی حکام کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن ٹرانسفارمر پھٹنے سے ہوا۔

بریک ڈاؤن کے باعث ٹائمز اسکوائر پر لگے الیکٹرانک بِل بورڈز بھی بند ہو گئے  اور کئی افراد لفٹس میں بھی پھنس گئے۔

بجلی فراہم کرنے والے ادارے کون ایڈیسن یوٹیلیٹی نے مسلسل جدوجہد کے بعد آدھی رات کے قریب بجلی بحال کردی جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

تازہ ترین ویڈیوز