Tuesday, December 1, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

امریکی شکاری جیمزہیسکپ نے پرمٹ سے آخری مارخور کا شکار کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا

امریکی شکاری جیمزہیسکپ نے پرمٹ سے آخری مارخور کا شکار کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا
March 16, 2019 10:32 am

 گلگت (92 نیوز) امریکی شکاری جیمزہیسکپ نے ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے کے پرمٹ سے رواں سیزن کا چوتھا اورآخری مارخور کا شکار کرکے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ گلگت بلتستان میں تحفظ جنگلات وجنگلی حیات کی طرف سے قومی جانور مارخور کے شکار کیلئے سالانہ 4 پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں۔ رواں سال کا چوتھا شکار امریکی شکاری جیمز ہیس کپ کے حصے میں آیا جس نے محکمہ جنگلات وجنگلی حیات کو ایک کروڑ پچیس لاکھ روپے دے کر مارخور کا شکار کیا اور اپنے کارنامے پر بےحد خوش ہے۔ جیمز ہیسکپ نے ڈویاں استور میں محکمہ وائلڈ لائف اور ڈویاں وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈڈیویلپمنٹ کمیٹی کے تعاون سے مارخور کا کامیاب شکار کر کے ریکارڈ اپنے نام کیا۔ امریکی شکاری سے حاصل ہونے والی رقم کا 80 فیصد حصہ مقامی افراد کی فلاح کیلیے کام کرنے والی تنظیم کو دیا جائیگا جبکہ 20 فیصد رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

رابطہ کیجیے