Sunday, April 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’بغاوت پر اکسانے ‘‘کے الزام سے بری کردیا

امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’بغاوت پر اکسانے ‘‘کے الزام سے بری کردیا
February 14, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی سینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’’بغاوت پر اکسانے ‘‘کے الزام سے بری کردیا۔ سابق صدر کے مواخذے کی کارروائی مسترد کردی۔ 

اس حوالے سے امریکی سینیٹ میں ووٹنگ ہوئی، ٹرمپ کو مجرم قرار دینے کے حق میں 57، مخالفت میں 43 نے ووٹ دیا۔ ری پبلکن پارٹی کے 7 ارکان نے بھی سابق صدر کیخلاف ووٹ دیا، ٹرمپ کے مواخذے کیلئے سینیٹ میں 67 ووٹ درکار تھے۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ کا مواخذے کے الزام سے بریت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا، امریکی تاریخ کے بدترین انتقام کا ایک اور مرحلہ ختم ہوا۔ کسی امریکی صدر کو ایسی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، آنے والے مہینوں میں عوام کو بتانے کیلئے میرے پاس بہت کچھ ہے۔