امریکی ریاست کیلی فونیا میں لگی آگ بے قابو، 3 افراد جھلس کر ہلاک

کیلیفورنیا، آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی، عمارتیں تباہ، واشنگٹن، 92 نیوز
۱۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۲:۵۰ شام

 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فونیا میں لگی آگ تیسرے روز بھی بے قابو ہے۔ آتشزدگی کے باعث 3 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق  گرانڈا ہِلز اور پورٹر رانچ کے مقامات پر لگی آگ  نے سات ہزار پانچ سو ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آتشزدگی کے باعث اکتیس کے قریب عمارتوں کو نقصان ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ پر قابو پانے کیلئے جہاز سے اس پر پانی اوز کیمیکلز کا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کارکنوں کیساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی متاثرہ علاقوں میں متعین ہیں۔

فائر فائٹرز کے مطابق آگ پر صرف انیس فیصد ہی قابو پایا جاسکا ہے اور انہیں تیز ہواؤں کے باعث شدید دشواری کا سامنا ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز