امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک کلب میں جنونی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۶:۲۲ شام

کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکا میں گولیوں کی گونج کا سلسلہ رک نہ سکا۔ ریاست کیلی فورنیا کے ایک کلب میں جنونی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے تیرہ افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

وقوعہ کے وقت کلب میں میوزیکل ایونٹ جاری تھا جس میں دو سو سے زائد افراد شریک تھے۔ فائرنگ شروع ہوتے ہی وہاں افراتفری پھیل گئی۔ لوگ اپنی جانیں بچانے کیلئے میزوں کے نیچے اور باتھ روم میں چھپ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کلب کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آور کے ہتھیار نہ ڈالنے پر اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی میں پولیس کا ڈپٹی چیف بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور نے سیمی آٹومیٹک گن کی مدد سے تیس سے زائد گولیاں فائر کیں جبکہ کلب میں داخل ہوتے ہی اس نے سموک گرنیڈ بھی پھینکا تھا۔

تازہ ترین ویڈیوز