امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چوتھے گریٹ پیسفک ایئر شو کا انعقاد

امریکی ، ریاست ، کیلی فورنیا ، چوتھا ، گریٹ پیسفک ایئر شو ، انعقاد
۰۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۲۸ شام

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں چوتھا گریٹ پیسفک ایئر شو منعقد ہوا۔ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی ایئر فورس سمیت کئی ملکوں کی ایروبک ٹیموں نے شرکت کی۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ہنٹنگٹن بیچ پر طیاروں کی گرج رہی۔ چوتھے گریٹ پیسیفک ایئر شو میں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی ایئر فورس سمیت متعدد ایروبک ٹیمیں شامل تھیں۔

 امریکی ، ریاست ، کیلی فورنیا ، چوتھا ، گریٹ پیسفک ایئر شو ، انعقاد

فضا میں ساؤنڈ برسٹ کرتے ، الٹی سیدھی قلابازیاں کھاتے اور یک دم عمودی اڑان بھرتے طیاروں نے شائقین کو دنگ کر ڈالا۔

برطانیہ کی مشہور ریڈ ایرو ٹیم ایک بار پھر سب کو اپنا دیوانہ کرگئی۔ فضا میں سرخ، سفید اور نیلے رنگ بکھیرتے طیاروں کو شائقین نے خوب سراہا۔

 امریکی ، ریاست ، کیلی فورنیا ، چوتھا ، گریٹ پیسفک ایئر شو ، انعقاد

ائیر شو کی خاص بات اس میں جیٹ پیک پائلٹس کی شمولیت تھی جنھوں نے بیچ سمندر فضا میں کرتب دکھا کر میلہ لوٹ لیا۔

اس موقع پر سمندر میں گھومنے والی فائر بوٹ بھی کسی سے پیچھے نہ رہی۔ چاروں جانب پانی کی دھاریں پھینکتی یہ کشتی آگ بجھانے کے کام آتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز