امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ چوتھے روز بھی بے قابو

کیلیفورنیا، آگ بھڑک اٹھی، متعدد افراد زخمی، عمارتیں تباہ، واشنگٹن، 92 نیوز
۲۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۹ شام

 کیلی فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لگی آگ چوتھے روز بھی بے قابو ہے۔ آتشزدگی کے باعث 23 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے سان فرانسسکو کے جنوب میں واقع سونومو کاونٹی میں 25 ہزار ایکڑ سے زیادہ علاقے پر پھیلی آگ کی وجہ سے وہاں کے رہائشیوں کو علاقے کو خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ آگ کی وجہ سے 23 ہزارگھر کو نقصان پہنچا ہے اور لاکھوں لوگ بجلی کی سپلائی سے محروم ہو گئے ہیں۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کے چیف میٹرولوجسٹ نے سان فرانسسکو کے ساحلی علاقوں میں گرم تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کے مزید پھیلنے کی پشین گوئی کر دی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز