امریکی ریاست کیلی فورنیا سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا

امریکی ریاست کیلی فورنیا سات اعشاریہ ایک شدت زلزلے لرز
۰۶ جولائی, ۲۰۱۹ ۲:۲۰ شام

 کیلے فورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا ایک بار پھر سات اعشاریہ ایک شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔ بعض مقامات پر گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

امریکی ریاست کیلے فورنیا زلزلے سے لرز اٹھی۔ چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کی تباہی کاریاں ابھی ختم نہیں ہوئی تھی کہ ایک اور زلزلے نے آن گھیرا۔ رِج کریسٹ کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر  سات اعشاریہ ایک ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکے  لاس اینجلس اور لاس ویگاس میں بھی محسوس کیے گئے جن کا دورانیہ بیس سے پچیس سیکنڈز تھا۔

زلزلے سے گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو موبائل ہومز میں آگ بھڑک اٹھی۔ اہم شاہراہوں پر پتھر گرنے سے  ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا کیلی فونیا کے گورنر گیون نیوسم نے  ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

جمعہ کے روز بھی جنوبی کیلی فورنیا میں چھے اعشاریہ چار شدت کا زلزلہ آیا تھاجس کے بعد سے اب تک  ایک ہزار سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں۔ گزشتہ ز لزلے سے بعض مقامات پر آگ لگ گئی تھی، جبکہ بجلی کے تار گرنے سے ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے۔ پانی کی پائپ لائنیں پھٹنے سے متعدد علاقوں کو پانی کی فراہمی رک گئی جبکہ پہاڑوں سے تودے گرنے سے سڑکیں بند ہو گئیں اور ٹریفک کی روانی معطل ہوئی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز