Thursday, May 6, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ ، ایک شخص ہلاک
April 9, 2021

ٹیکساس (92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ بریان شہر کے ایک اسٹور میں کی گئی۔ سکیورٹی اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا جس سے تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے مبینہ حملہ آور اسٹور کا ہی ملازم ہے۔ فائرنگ کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔