امریکی ریاست اوہائیو میں دو بھائیوں نے عدالت میں ماں کے قاتل کی دھلائی کر دی

ریاست اوہائیو بھائیوں عدالت ماں قاتل دھلائی
۱۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۱:۱۸ شام

 کولمبس (92 نیوز) امریکی ریاست اوہائیو میں دوبھائیوں نےعدالت میں ماں کے قاتل کی دھلائی کردی جس کے باعث جج کو عدالتی کارروائی روکنی پڑ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کی ایک عدالت میں باسٹھ سالہ ملزم کے خلاف کیس کی سماعت جاری تھی۔ جیسے ہی مقتولہ کی بیٹی نے ڈائس پر آکر اپنا بیان ریکارڈ کرانا شروع کیا مقتولہ کے دونوں بیٹے اپنی نشستوں سے اٹھے اور ملزم پر ٹوٹ پڑے اور اس کو بری طرح پیٹ ڈالا۔

اس دوران پولیس نے کافی جدوجہد کے بعد ان پر قابو پایا اور دونوں بھائیوں کو ہتھکڑی لگا دی جبکہ جج نے ملزم کو طبی امداد کیلئے ہسپتال بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سماعت میں ہی ملزم پر جرم ثابت ہوچکا تھا اور اسے تئیس سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز