امریکی ریاست انڈیانا کے اسکول میں فائرنگ، ایک ٹیچر اور طالبعلم زخمی

۲۶ مئی, ۲۰۱۸ ۹:۲۳ دن

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ریاست انڈیانا کے مقامی اسکول میں طالب علم نے فائرنگ کر کے  ٹیچر اور ساتھی طالب علم کو زخمی کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ ریاست انڈیانا کے شہر نوبلز ویل کے ہائی اسکول میں پیش آیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق طلبا امتحان دینے میں مصروف تھے کہ حملہ آور نے کلاس روم میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کر دی جس سے ایک ٹیچر اور طالب علم زخمی ہو گیا۔

اس دوران ایک اور ٹیچر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور سے اسلحہ چھین کر اُسے دبوچ لیا جس کے بعد اُسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم اِسی اسکول کا طالب علم ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز