Thursday, June 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکی ریاست انڈیانا کے اسکول میں فائرنگ، ایک ٹیچر اور طالبعلم زخمی

امریکی ریاست انڈیانا کے اسکول میں فائرنگ، ایک ٹیچر اور طالبعلم زخمی
May 26, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی ریاست انڈیانا کے مقامی اسکول میں طالب علم نے فائرنگ کر کے  ٹیچر اور ساتھی طالب علم کو زخمی کر دیا۔ فائرنگ کا واقعہ ریاست انڈیانا کے شہر نوبلز ویل کے ہائی اسکول میں پیش آیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق طلبا امتحان دینے میں مصروف تھے کہ حملہ آور نے کلاس روم میں داخل ہوتے ہی فائرنگ کر دی جس سے ایک ٹیچر اور طالب علم زخمی ہو گیا۔ اس دوران ایک اور ٹیچر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور سے اسلحہ چھین کر اُسے دبوچ لیا جس کے بعد اُسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق ملزم اِسی اسکول کا طالب علم ہے۔