امریکی بحریہ نے 300 سعودی ایوی ایشن اسٹوڈنٹس کی ٹریننگ معطل کر دی


امریکی بحریہ ‏ ‏300 سعودی ایوی ایشن اسٹوڈنٹس واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز
۱۱ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکی بحریہ نے فلوریڈا میں نیول بیس پر فائرنگ کے واقعہ  کے بعد 300 سعودی ایوی ایشن اسٹوڈنٹس کی ٹریننگ معطل کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے امریکی بحریہ نے فلوریڈا میں نیول ائیر بیس پر ہونے والے واقعہ کے پیش نظر  نیول ائیر اسٹیشنز پر سعودی عرب کے  300 طلبا کی ٹریننگ روک دی گئی ہے۔

رواں ماہ چھ  دسمبر کو ایک سعودی سیکنڈ لیفٹیننٹ نے پینساکولا نیول بیس پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

تازہ ترین ویڈیوز