امریکی باکس آفس پر ہارر فلم ہیلووین کا راج برقرار

۲۹ اکتوبر, ۲۰۱۸ ۷:۳۰ شام

نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکی باکس آفس پر خوف اور دہشت کے سائے برقرار ہیں ، ہارر فلم ہیلووین نے ریلیز کے دوسرے  ہفتے میں مزید 32 ملین ڈالر کماکر اپنی  حکمرانی برقرار رکھی ۔

خاموش قاتل مائیک مائیرز مداحوں کو ایک مرتبہ پھر ڈرانے میں کامیاب رہا ، دل دہلادینے والے مناظر سے بھرپور فلم ہیلووین نے دوسرے ہفتے میں  32 ملین ڈالر کمائی کیساتھ امریکی باکس آفس پر قبضہ جمائے رکھا۔

میوزیکل ڈرامہ فلم اے سٹار اِز بورن 14 ملین ڈالر کمائی کیساتھ دوسرے نمبر پر رہی  ۔

ٹام ہارڈی کی سپر ہیرو فلم وینم  10 ملین ڈالر کمائی کیساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔فلم اب تک امریکا سے 187 ملین ڈالر کا بزنس کرچکی ہے۔

اسی طرح ہارر کامیڈی فلم  گُوس بمپس ٹو ہانٹڈ ہیلووین ساڑھے سات ملین ڈالر کیساتھ چوتھے  ، جبکہ ایکشن فلم ہنٹر کلر چھ اعشاریہ چھ آٹھ ملین ڈالر کیساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز