امریکی باکس آفس پر چوتھے ہفتے بھی فلم ”جوکر “ کا راج

امریکی باکس آفس، چوتھے ہفتے، جوکر کا راج، لاس اینجلس، 92 نیوز
۲۸ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۵ شام

لاس اینجلس (92 نیوز) خوبروجادوگرنی بھی اپنی تمام تر حشر سامانیوں کے باوجود جوکر کا سحر توڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی، امریکی باکس آفس پر چوتھے ہفتے بھی قاتل مسخرے کا راج برقرار رہا، میلیفی شنٹ ”مسٹریس آف ایول “ کا دوسرا اور ” دی ایڈمز فیملی “ کا باکس آفس پر تیسرا نمبر رہا۔

امریکی باکس آفس پر مسلسل چوتھے ہفتے بھی قاتل جوکر نے سحر جمائے رکھا اور مزید ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا بزنس کرلیا۔

خوبرو جادوگرنی کی کہانی میلیفی شنٹ مسٹریس آف ایول دوسرے نمبر پر آگئی، جس نے مزید ایک کروڑ پچاسی لاکھ ڈالر کمالیے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز