امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان



۰۵ دسمبر, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۵ دن

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا اور چین میں تجارتی جنگ بندی پر  غیر یقینی  صورتحال کے باعث امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا ۔

نیویارک سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے اختتام پر ڈاؤ جونز انڈیکس میں سات سو ننانوے پوائنٹس  کمی واقع ہوئی، اسی طرح نیسڈیک میں ڈھائی اور ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ  میں دو فیصد کمی دیکھی گئی ۔

سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ  امریکا اور چین میں تجارتی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ،محصولات اپنی جگہ پر بدستور عائد ہیں اور  پیش رفت نہ ہونے پر نئی محصولات عائد ہونے کا امکان ہے ۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  چین پر  دوبارہ  ٹیرف لگانے کی ٹویٹ نے  بھی سرمایہ کاروں کو مزید پریشان کردیا جبکہ  بونڈ مارکیٹ میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے سبب بھی  اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔



تازہ ترین ویڈیوز