امریکی اداکار ایلک بالڈون پارکنگ میں جھگڑا کرنے پر گرفتار

۰۳ نومبر, ۲۰۱۸ ۸:۳۶ دن

نیو یارک (92 نیوز) معروف امریکی اداکار اور سٹینڈ اپ کامیڈین ایلک بالڈون کو پارکنگ میں جھگڑا کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

ساٹھ سالہ اداکار نے پارکنگ کیلئے جگہ نہ دینے پر ایک شخص کوتشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

متعدد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ایلک برداشت کا دامن چھوڑ دینے کے حوالے سے بدنام ہیں۔

دو ہزار بارہ میں بھی انہوں نے اپنے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو گھونسہ رسید کردیا تھا۔

ایلک بالڈون امریکی صدر ٹرمپ کی نقل کرنے کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔ اپنے ہفتہ وار ٹی وی پروگرام میں وہ صدر ٹرمپ کا روپ دھار کر ان پر شدید تنقید کرتے ہیں ،انہیں اس مقبول ترین پروگرام میں شاندار اداکاری پر ایمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز