امریکہ نے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دے دیا

امریکہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی دہشت گرد
۰۲ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۲ شام

واشنگٹن (92 نیوز) امریکہ نے کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد قرار دے دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کو امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان کی سفارتی کوشش رنگ لے لائیں۔ امریکا نے بھی بلوچستان میں ریاست مخالف کاروائیاں کرنے والی بلوچ لبریشن آرمی کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا۔

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی امریکی قومی سلامتی اور معاشی مفادات کے لیے خطرہ ہے۔ اس وجہ سے ان کے امریکہ میں موجود بنک اکاؤنٹس منجمد کیے جاتے ہیں اور اس تنظیم کی مدد کرنا بھی جرائم میں شمار کیا جاتا ہے۔

بلوچ لبریشن آرمی 2004 سے پاکستان میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ یہ تنظیم پاکستان میں غیر ملکی شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ اور سفارت خانوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔

اس تنظیم کے کمانڈر براہمداغ بگٹی اور حربیار مری ہیں جو عرصہ دراز سے بیرون ملک بیٹھ کر تخریب کار سرگرمیوں کو سر انجام دے رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز