Wednesday, February 24, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کی مزید 6 ممالک کے افراد پر امیگریشن کی پابندی

امریکا کی مزید 6 ممالک کے افراد پر امیگریشن کی پابندی
February 1, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے مزید 6 ممالک کے افراد پر امیگریشن کی پابندی عائد کر دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادراے کے مطابق امریکی انتظامیہ نے کرغزستان، میانمر، اریٹریا، نائیجیریا، سوڈان اور تنزانیہ کے باشندوں پر امیگریشن کی پابندی لگا دی۔ حکام کا کہنا تھا کہ ان ممالک پر مکمل سفری پابندی نہیں لگائی گئی بلکہ پابندی صرف الیکشن کے سال تک ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پابندی سکیورٹی کے معیار پر پورا نہ اترتے کی وجہ سے لگائی گئی۔