امریکا کی جانب سے ایران پر پابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں


pompio
21 ستمبر, 2020 9:51 دن

نیویارک ( 92 نیوز) امریکا کی جانب سےایران پرپابندیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں ، سینئرامریکی عہدیدار کا کہنا ہے ایرانی نیوکلیئر اور میزائل پروگرامز سے منسلک 2 درجن سے زائدکمپنیوں اورافراد پرپابندیاں لگا رہے ہیں ۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران نے شمالی کوریا سے لانگ رینج میزائل پروگرام کے حوالے سے بھی تعاون شروع کر لیا ہے، رواں سال کے آخرتک ایران اتنی یورینیم افزودہ کرلے گا کہ وہ جوہری ہتھیاربنا سکے ۔

ایران پرپابندیوں کابہت جلد صدارتی حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز