امریکا نے قومی ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی


پائلٹس ، جعلی لائسنسوں ، یورپ ، امریکا ، قومی ایئر لائن ، پروازوں ، پابندی
10 جولائی, 2020 8:56 دن

 واشنگٹن (92 نیوز) پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کا معاملہ سنگین ہو گیا۔ یورپ کے بعد امریکا نے بھی قومی ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔

امریکی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کےمطابق پی آئی اے کی پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث فوری پابندی لگائی گئی جس کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جانا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پابندی کی ای میل موصول ہوئی ہے ۔ امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے اور ادارے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز