Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا نے قومی ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی

امریکا نے قومی ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی
July 10, 2020
 واشنگٹن (92 نیوز) پائلٹس کے جعلی لائسنسوں کا معاملہ سنگین ہو گیا۔ یورپ کے بعد امریکا نے بھی قومی ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی۔ امریکی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کےمطابق پی آئی اے کی پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث فوری پابندی لگائی گئی جس کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جانا ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان نے پابندی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کے ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پابندی کی ای میل موصول ہوئی ہے ۔ امریکا کے جو خدشات ہیں ان کو دور کریں گے اور ادارے میں جاری اصلاحاتی عمل کے ذریعے پائلٹ والا مسئلہ حل ہو جائے گا۔