امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر کے 9 قریبی ساتھیوں پر پابندیاں عائد کر دیں


امریکا ‏ ایرانی سپریم لیڈر ‏ واشنگٹن ‏ ‏92 نیوز
۰۵ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۶ دن

واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا نے ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی جاری رکھتے ہوئے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے نو قریبی ساتھیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔

امریکی وزارت خزانہ کے مطابق  آیت اللہ خامنہ ای کے بیٹے  مجتبیٰ خامنہ  ای،پاسداران انقلاب کے کمانڈر محمد بغیری اور  چیف جسٹس ابراہی ریسی سمیت نو افراد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔

نئی پابندیوں کی تحت مذکورہ  افراد کی امریکا میں  جائیدادیں منجمد  کردی گئی ہیں ، دوسری جانب ایران نے یورینیم کی پیداوار کیلئے جدید سینٹری فیوجز قائم کردئیے  ، اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سربراہ  ڈاکٹر  علی اکبر صالح کا کہنا تھا کہ جدید سینٹری فیوجز سے یورینیم کی افزائش دس گنا زیادہ تیزی سے کی جاسکے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سینٹری فیوجز کے باعث افزودہ یورینیم کی پیداوار پانچ کلو گرام روزانہ تک پہنچ گئی جبکہ دو ماہ قبل یہ چار سو پچاس گرام روزانہ تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز