Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 2918 افراد ہلاک

امریکا میں کورونا وائرس سے ریکارڈ 2918 افراد ہلاک
December 4, 2020

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی۔ ایک دن میں ریکارڈ 2918 افراد ہلاک ہو گئے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں ریاست ایلی نوائے میں ہوئی ہیں جہاں 228 لوگ وائرس سے مرے ہیں۔  اس کے بعد ٹیکساس کا نمبر ہے جہاں 224 افراد جان کی بازی ہارے۔ کیلی فورنیا میں بھی وائرس 145 امریکیوں کی زندگیاں نگل گیا۔

امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے ایک کروڑ 45 لاکھ سے زائد کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے۔

منتخب صدر امریکی جوبائیڈن نے بھی امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی عوام سے 100 دنوں تک ماسک پہننے کی التجا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ ماسک پہننے سے وائرس کے پھیلاو میں کمی آئے گی۔

جوبائیڈن نے ماہر وبائی امراض ڈاکٹر انتھونی فاوچی کو بھی عہدے پر کام جاری رکھنے کا کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاؤچی کے کنفرم کرنے پر ہی میں کورونا ویکسین لوں گا۔