امریکا میں وسط مدتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فیس بک اور ٹویٹر کے درجنوں اکاؤنٹس بند

۰۶ نومبر, ۲۰۱۸ ۲:۰۹ شام

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فیس بک اور ٹویٹر نے درجنوں اکاؤنٹس بند کر دیئے۔

امریکی وسط مدتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے فیس بک اور ٹویٹر جیسی سماجی میڈیا کی ویب سائٹس نے بھی کردار ادا کرنا شروع کر دیا۔

فیس بک نے امریکی مڈٹرم الیکشن سے چند گھنٹے قبل درجنوں اکاؤنٹس بند کردیئے۔

فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں نے بند کئے جانیوالے اکاؤنٹس سے متعلق تنبیہ کی تھی۔

فیس بک کی جانب سے الیکشن سے قبل تیس فیس بک اور پچاسی انسٹاگرام اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے۔

دوسری جانب غلط معلومات پھیلانے اور لوگوں کو ووٹنگ سے روکنے کی وجہ سے ٹویٹر نے بھی درجنوں اکاؤنٹس بلاک کر دیئے ہیں۔

انتظامیہ نے اکاؤنٹ ہولڈرز سے متعلق تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے تاہم فی الوقت انتخابات کے دوران کسی بھی قسم کی دھاندلی سے بچنے کیلئے اکاؤنٹس بند کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز