امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ ، تین افراد ہلاک


۱۹ نومبر, ۲۰۱۹ ۹:۵۸ دن

اوکلوہاما  ( 92 نیوز ) امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں 3 افراد ہلاک ہو گئے، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی ریاست اوکلوہاما کے قصبہ ڈنکن میں ایک مارٹ میں فائرنگ  کا واقعہ پیش آیا جس میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ واقعہ مارٹ کی پارکنگ میں ہوا اورایک خاتون اور ایک مرد کی لاشیں ایک کار میں ملیں جبکہ ایک شخص کار کے باہر مردہ پایا گیا۔

پولیس نے مارٹ کو گھیرے میں لے لیا اورحملہ آور کی تلاش شروع کر دی۔

تازہ ترین ویڈیوز