امریکا میں فائرنگ سے  29  افراد ہلاک


امریکا ‏ فائرنگ ‏ ‏29 افراد ہلاک ‏ نیو یارک ‏ ‏92 نیوز تڑتڑاہٹ ‏ اوہائیو ‏ ڈے ٹن ‏ ٹیکساس ‏ الپاسو ‏ جنونی شخص
۰۴ اگست, ۲۰۱۹ ۱۰:۰۷ شام

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا میں فضا پھر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھی ، فائرنگ کے دو واقعات میں مزید 29 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

اوہائیو کے شہر ڈے ٹن میں ایک بار کے باہر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور چھبیس زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

اس سے قبل ٹیکساس کے شہر الپاسو میں ایک جنونی شخص نے شاپنگ مال میں گھس کر اندھا دھند گولیاں برسا دیں جس کی زد میں آکر تین میکسیکن شہریوں سمیت بیس افراد ہلاک جبکہ چھبیس زخمی ہوئے۔

حملہ آور کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت اکیس سالہ سفید نسل پرست پیٹرک کروزیس کے نام سے ہوئی ہے، حملہ آور نے کارروائی سے قبل اپنا نفرت آمیز منشور بھی آن لائن شائع کیا تھا۔

تیرہ گھنٹوں میں دو واقعات نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوال اٹھادیا، رواں برس امریکا میں فائرنگ کے دو سو پچاس واقعات پیش آچکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز