امریکا میں بِل بورڈز میوزک ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

امریکا ، بِل بورڈز ، میوزک ایوارڈز ، رنگا رنگ ، تقریب
۰۲ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۷ شام

 لاس ویگاس (92 نیوز) امریکا میں بِل بورڈز میوزک ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب منعقد ہوئی۔ کینیڈین گلوکار ڈریک نے بہترین آرٹسٹ سمیت 12 ایوارڈ جیت کر میلہ لوٹ لیا۔

امریکی شہر لاس ویگاس میں بِل بورڈز میوزک ایوارڈز کا میلہ سجایا گیا۔ دنیائے موسیقی کے جگمگاتے ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

ایوارڈز کی شام رہی ڈریک کے نام، کینیڈین گلوکار نے بہترین آرٹسٹ اور بہترین البم سمیت بارہ ایوارڈز جیت کر نیا ریکارڈ  قائم کر دیا۔ بہترین گروپ کا ایوارڈ  جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے  بینڈ بی ٹی ایس  نے اپنے نام کیا۔

میڈونا ،کیلی کلارکسن سمیت مختلف گلوکاروں نے تقریب میں گیتوں کا خوب تڑکا لگایا۔

بل بورڈز ايوارڈ تقريب ميں نہ صرف ہزاروں شائقین نے شرکت کی بلکہ لاکھوں افراد نے ٹی وی اسکرینوں اور انٹرنیٹ پر براہ راست ديکھا۔

تازہ ترین ویڈیوز